تازہ تر ین

ویرات کی ہاف سنچری، بھارت کا نیدرلینڈز کو 180 رنز کا ہدف

سڈنی: (ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گیارویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیدیا۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں بھارتی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔
بھارتی اوپنر کے ایل راہول ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے تاہم روہت شرما نے 53 جبکہ ویرات کوہلی نے 62 اور سوریا کمار یادیو نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے فریڈ کلاسن اور پال وین میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پہلے کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain