اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کوغلط رنگ دیا جارہا ہے۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ لفظ ’غدار‘ کو اپنی منشا کے مطابق استعمال کرنیوالوں کو غداری کی تشریح بتانی چاہیے، لانگ مارچ جمہوری حق ہے لیکن فساد یا انارکی نہیں پھیلنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انتشار سے ملکی یا غیر ملکی دشمن فائدہ اٹھاسکتے ہیں، پریس کانفرنس میں بعض انکشافات ہوئے جس کی کوئی نفی نہیں کر سکتا، ہمیں اپنی فوج اور انٹیلی جنس اداروں پر مکمل یقین ہے، اداروں پر فخر ہے اور ہم اداروں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔