تازہ تر ین

پی ٹی آئی کو جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد انتظامیہ سے جواب طلب

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
اسلام آباد میں جلسہ اور دھرنا کی اجازت نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو کل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس عامر فاروق نے حکم دیا کہ مجاز افسر کل عدالت کے سامنے پیش ہو۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو لانگ مارچ کے لیے این او سی کے درخواست دی تھی۔ جب کہ 6 اور 7 نومبر کو جلسہ کرنے کے لئے بھی درخواست دی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain