اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیراعظم و وزیرداخلہ پر الزامات سے متعلق حکومتی سیاسی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کل صبح 11 بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے، اجلاس میں وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اس کے بعد الزامات پر بات چیت ہو گی۔
اجلاس میں سیاسی صورتحال پر اتحادی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کی جائے گی اجلاس میں واقعہ کی انکوائری کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون اور جوائنٹ انویسٹی گیشن کی پیشکش کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس سلسلے میں وفاق نے پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی بنانے کا مراسلہ لکھ دیا، مراسلے میں کہا گیا ہے جے آئی ٹی میں سینیر پولیس افسران اور خفیہ اداروں کے نمائندوں شامل کیا جائے، وزارت داخلہ نے مراسلہ چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب،اور ایڈشنل کو ارسال کر دیا