لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی ڈرافٹنگ کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے رجسٹریشن کرانے کا عمل جاری ہے۔
پی ایس ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر نے ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کرالی ہے جبکہ جنوبی افریقا کے ہی ڈی کوک بھی ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کے سپنر وانندو ہسارنگا بھی پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں شامل ہوں گے جب کہ انگلینڈ کے کرکٹرز کی بڑی تعداد پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کیلئےرجسٹرڈ ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا جس کے لئے 18 نومبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔