تازہ تر ین

اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی، مزید 4 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے چار فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔
اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنین میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپ میں آپریشن کے دوران چاقو حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے جنین اور دیگرعلاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے تلاشی کا عمل جاری ہے۔متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
مختلف علاقوں میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے اور جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain