تازہ تر ین

ترقی پذیر ممالک میں طویل المدتی موسمیاتی فنانسنگ کی ضرورت ہے: وزیراعظم

شرم الشیخ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا بوجھ برابری کی بنیاد پر نہیں منصفانہ طور پر تقسیم ہونا چاہئے، اقدامات نہ کئے گئے تو 2050 تک 216 ملین افراد بے گھر ہو جائیں گے، ترقی پذیر ممالک میں آسان، طویل المدتی موسمیاتی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔
مصر میں کاپ 27 کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلی اور کمزور کمیونٹیز کے استحکام کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سب سے زیادہ کمزور طبقے پر پڑتے ہیں، پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے، 4410 ملین ایکڑ زرعی زمین کو نقصان پہنچا ہے، تقریباً 40 لاکھ بچوں کو صحت کی خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ترقی پذیر یا کم ترقی یافتہ ممالک اور کمیونٹیز جو فرنٹ لائن پر ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سب سے زیادہ کمزور طبقے پر پڑتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور تنازعات خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ غریب ترین افراد کو بھی متاثر کرتے ہیں، سیلاب سے متاثرہ 33 ملین افراد میں سے نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، ملک میں 6 لاکھ 50 ہزار حاملہ خواتین کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، ہمارے کسان اور مال مویشی پالنے والوں کی آنکھوں کے سامنے ان کا معاش تباہ ہو گیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متاثرہ آبادی کی ضروریات کو پورا کیا، سب سے بڑا موافقت کا پروگرام لیونگ انڈس انیشی ایٹو انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain