تازہ تر ین

بھارتی فوجی زندگی سے اکتا گئے، ایک اور سپاہی نے خود کشی کر لی

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کرنے والے بھارت کے اپنے فوجی زندگی سے اکتا گئے ہیں، ضلع گاندربل میں ایک بھارتی اہلکار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زندگی سے تنگ ایس ایس بی کے سپاہی نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں میں خودکشی کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، مقبوضہ وادی میں جنوری 2007 سے اب تک زندگی کاخاتمہ کرنے والے سرکاری اہلکاروں کی تعداد 559 ہوگئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain