تازہ تر ین

ورلڈکپ کا آخری دنگل، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف

میلبرن: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ خراب موسم کے باعث بلے بازوں کو کھیلنے میں دشواری رہی ۔ بلے باز نہایت محتاط ہو کر کھیلے۔
پاکستان نے 19 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 131 رنز بنا لیے۔ 29 کے مجموعی رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، محمد رضوان 14 گیندوں پر 15 رنز بنا کر سیم کرن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ محمد حارث 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
کپتان بابر اعظم 28 گیندوں پر 38 رنز بنا کر راشد کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 38 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد شاداب خان بھی جلد پویلین لوٹ گئے انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ محمد نواز بھی 7 گیندوں پر 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد وسیم صرف 4 رنز بنا سکے اور پویلین لوٹ گئے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم انگلش کرکٹ ٹیم کے باؤلر مارک ووڈ انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔
پاکستان کی اننگز شروع ہونےسے پہلے ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور دونوں ٹیموں کے قومی ترانے کے بعد کھیل کا آغاز کیا گیا۔
آئی سی سی قوانین پر نظرثانی کرکے میلبرن میں فائنل کا وقت دو سے بڑھا کر چار گھنٹے کردیا گیا۔ میچ مکمل ہونے کے لیے کم سے کم 10 اوورز فی اننگز ہونا ضروری ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain