تازہ تر ین

پرویز الٰہی کا اپنے لئے پروٹوکول اور سکیورٹی میں کمی کرنے کا حکم

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے لئے پروٹوکول اور سکیورٹی میں کمی کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی اپنی آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سنگل ٹو سنگل ٹریفک کا فلو برقرار رکھا جائے، کسی بھی مقام پر ٹریفک کی بندش ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک کو روکنے سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک روکنے سے عوام پریشان ہوتے ہیں، ہم عوام کی سہولت کیلئے آئے ہیں، عوام کو وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ہونے والی تکلیف کا ازالہ کرنا چاہتا ہوں، غیرملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بلیو بک کے مطابق سکیورٹی دی جائے گی۔
سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے فیصلے بارے ٹوئٹ کیا کہ آج سی ایم پنجاب کی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ یہ طے پایا ہے کہ وہ پہلے ٹریفک نہیں روکیں گے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مان گئے ہیں کہ وہ 10 منٹ پہلے روانہ ہو جایا کریں گے، شہباز شریف، صدر مملکت اور باقی وی وی آئی پی اپنی ذمہ داری خود اٹھائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain