تازہ تر ین

آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا، نواز شریف سے مشاورت نہیں ہوئی، عمران خان ہر چیز سے مکرتا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا، نواز شریف سے ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی، یہ ہوائی خبریں ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے یہ بات پارلیمنٹ میں ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ان سے جب ایک صحافی نے استفسار کیا کہ نواز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی کا کوئی کردار ہے؟ تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر مشورہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے، وزیر اعظم ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔
وزیردفاع خواجہ آصف سے جب پوچھا گیا کہ نواز شریف سے کیا کوئی مشاورت بھی نہیں ہو رہی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی، یہ ہوائی خبریں ہیں۔
غیر رسمی بات چیت کے دوران جب خواجہ آصف سے استفسار کیا گیا کہ عمران خان نے امریکی سازش پر بیان تبدیل کیا، کیا اب بھی اسے سازش کہا جائے گا؟ تو انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان پہلی بار مکر رہا ہے، وہ ہر چیز سے مکر جاتا ہے۔
وزیر دفاع نے ذرائع ابلاغ سے اس پر سوال کیا کہ گزشتہ چار سال میں کتنی باتیں کیں، کسی بات پر عمران خان کھڑا رہا ؟ عمران خان کس حالت میں ہوتا ہے اور کیا کہہ جاتا ہے اسے خود یاد نہیں رہتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ میرے قتل کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، عمران خان کو یہ پتہ ہی نہیں کہ وہ کہتا کیا ہے؟
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کچھ لوگ اس کی بات پر اعتبار کرنے کو تیار ہیں تو یہ ان کا معاملہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain