جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کی خاتونِ اول اریانا طیارے سے اترتے ہوئے پھسل کر گرگئیں، صدر جوکوویدودو نے اپنی اہلیہ کو اٹھانے سے گریز کرتے رہے۔
جی ٹونٹی سمٹ میں شرکت کیلئے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اپنی اہلیہ کے ہمراہ بالی کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچے تھے،، جہاز کی سیڑھیاں اترنے کے دوران ان کی اہلیہ سیڑھیوں پر گر گئیں۔
مرد اہلکار نے آگے بڑھ کر مدد کی کوشش کی جسے صدر نے اشارے سے روک دیا، تاہم خاتون اہلکار نے خاتون اول کو اٹھنے میں مدد دی جس کے بعد دونوں سیڑھیوں سے نیچے اترے۔
صدارتی ترجمان کے مطابق خاتون اول کو کوئی چوٹ نہیں لگی۔