تازہ تر ین

اسرائیلی فوج نے19 سالہ فلسطینی لڑکی کو سر پر گولی مار کر شہید کردیا

غزہ: (ویب ڈیسک) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کرتے ہوئے کار سوار 19 سالہ فلسطینی لڑکی کو سر پر گولی مار کر شہید کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک کار کو گھات لگا کر نشانہ بنایا۔ تین اطراف سے کار پر کی گئی فائرنگ میں ایک فلسطینی لڑکی شہید اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والی لڑکی کی شناخت 19 سالہ ثنا التال کے نام سے ہوئی ہے۔
فائرنگ میں زخمی ہونے والے 28 سالہ نوجوان انس کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ یہ نوجوان کار چلا رہا تھا۔
واضح رہے کہ رواں برس اسرائیلی فوج نے صرف مغربی کنارے میں 197 فلسطینیوں کو شہید کیا جس میں 43 بچے بھی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain