اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے افغان قیادت کے ساتھ فیصلہ کن بات چیت کے لیے جامع ایجنڈے پرغور شروع کردیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دورہ افغانستان کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور پاکستان و افغانستان کے درمیان دو طرفہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اقتصادی اور علاقائی امن و استحکام کے امورپر بریفنگ بھی دی گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دوران ملاقات کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے عوام کی حمایت کی ہے، افغانستان کا مؤثراور نتیجہ خیزدورہ کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیارکیا جائے۔