تازہ تر ین

پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں : جیمز اینڈرسن

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ۔
راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انگلش بولر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اچھے پلیئرز ہیں ،سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے ، گراؤنڈ اور پچ کی کنڈیشنز کے مطابق لائحہ عمل بنائیں گے ۔
اینڈرسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے تمام انگلش کھلاڑی پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے، سیریز کے بقیہ دو میچز 9 دسمبر کو ملتان 17 دسمبر کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain