پرتھ : (ویب ڈیسک) سابق ویسٹ انڈین بلے باز شیونارائن چندرپال کے بیٹے ٹیگ نارائن چندر پال بھی ٹیسٹ کرکٹربن گئے ۔
ٹیگ نارائن چندر پال نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا ڈیبیو کیا اور اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر برائن لارا نے انہیں ٹیسٹ کیپ دی۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں لیجنڈ کرکٹر برائن لارا کو ٹیگ نارائن کو ٹیسٹ کیپ دیتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس موقع پر ٹیم کے دیگر کھلاڑی تالیاں بجا کر داد دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں ۔
خیال رہے کہ شیونارائن اور ٹیگ نارائن ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے پانچویں باپ بیٹا ہیں جب کہ ٹیگ نارائن چندرپال ٹاپ آرڈر کے بائیں ہاتھ کے بیٹر ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغازآج ہوا ہے ۔
