اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دے دی۔
مراکش اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا، دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہ کرسکیں اور میچ پھربرابر ہوگیا۔
میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر کرایا گیا۔مراکش نے اسپین کو پینالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
مراکش کی اس جیت پر وزیراعظم شہباز شریف بھی خوشی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا۔
اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ مراکش نے کھیل کا بہترین اختتام کیا۔
خیال رہے کہ اسپین نے 2010 میں فٹبال ورلڈ کپ جیتا تھا اور اس بار بھی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک تھی۔