تازہ تر ین

حکمران معیشت کی بجائے اسمبلی بچانے پر ترجیح دے رہے ہیں، مسرت جمشید چیمہ

لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جشمید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت معیشت کی بجائے اسمبلیاں بچانے پر توجہ دے رہی ہے، وزیر اعظم اور وزراعوام کو گھڑی گھڑی کی بجائے اپنی کارکردگی کا ثبوت دکھاتے تو اچھا تھا۔
اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مسرت جشمید چیمہ نے کہا فوری الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑ کر وہاں الیکشن کروا دیں گے، انہوں نے کہا لاہور میں آج ڈاکٹر مراد راس کی زیر قیادت حلقہ پی پی 159 میں “الیکشن کراؤ ملک بچاؤ” ریلی نکالی جائے گی، ریلی کا آغاز صدیق ٹریڈ سنٹر گلبرگ سے ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی ریلیوں نے ثابت کیا عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں، اسی لیے عوام پی ٹی آئی کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain