تازہ تر ین

ہماری سیاست کا محورعام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے : پرویز الہٰی

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے صوبائی وزیر محمد لطیف نذر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور فیصل آباد میں ترقیاتی کاموں پرپیشرفت پر بات چیت کی گئی ، صوبائی وزیر نے وزیراعلی چودھری پرویزالہٰی کو محکمہ معدنیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔
دوران ملاقات وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، ون مین شو کی بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں ۔
اس موقع پرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ کا سابقہ دور پنجاب کی تاریخ کا ریکارڈ ڈویلپمنٹ کا دور تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain