تازہ تر ین

روم میں مسلح شخص کے حملے سے 3 خواتین ہلاک ، 4 زخمی ، ملزم گرفتار

روم : (ویب ڈیسک) اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایک مسلح شخص نے اپارٹمنٹ میٹنگ پر حملہ کر کے 3 خواتین کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور شخص کی عمر تقریباً 57 برس ہے جبکہ اس کا اپارٹمنٹ کی انتظامیہ کے ساتھ کوئی جھگڑا چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ زخمیوں میں شامل ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب اٹالین وزیر اعظم جیورجیا میلونی کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور انہوں نے حملے میں متاثرہ خواتین کے ورثاء سے تعزیت کی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain