ٹوکیو : (ویب ڈیسک) جاپان کے شہر ہیروشیما میں منعقدہ دو روزہ ایٹمی تخفیف اسلحہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے وزیراعظم کیشیدا فومیو نے مندوبین پر زور دیا کہ وہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی سمت قدم بڑھائیں۔
انکا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد اگلے سال منعقد ہونے والے گروپ سیون کے اجلاس کو ایٹمی ترک اسلحہ کے حوالے سے واضح پیغام دینا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہیروشیما میں منعقدہ دو روزہ ایٹمی تخفیف اسلحہ کانفرنس کے آخری روز شرکاء نے ہیروشیما پیس میموریل میوزیم کا دورہ بھی کیا۔
