تازہ تر ین

آج پاکستان جہاں کھڑا ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے: محسن شاہ نواز رانجھا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ آج پاکستان جہاں کھڑا ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے۔
اپنے ایک بیان میں محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ ڈیلی میل اخبار نے وزیراعظم سے معافی مانگی، ڈیلی میل کے صحافی نے کہا مجھے گمراہ کیا گیا، گمراہ کرنے والا شخص شہزاد اکبر آج دبئی میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے، یہ علی بابا چالیس چور کی کہانی ہے، اگر گھڑی چور کسی پارٹی کا چیئرمین ہو گا تو وہ ٹکٹیں گھڑی چوروں اور قالین چوروں کو ہی دے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جہاں کھڑا ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے، یہ گھڑی چور، قالین چور اور موبائل فون چور بھی ہے، عمران خان جعل ساز بھی ہے، انہوں نے جعلی کاغذ تیار کئے، توشہ خانہ میں جمع کروائی گئیں رسیدیں جعلی نکل رہی ہیں، پوری قوم کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ خطرہ پاکستان کی قومی سلامتی کو نہیں تھا۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ جھوٹے شخص کا چہرہ پاکستانی قوم کے سامنے عیاں ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر اس جھوٹے اور مکار شخص کا دفاع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، آنے والے وقت میں یہ شخص تحریک انصاف میں تمام گھڑی چوروں کو بھرتی کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain