تازہ تر ین

شاہد خاقان عباسی کے خطاب کے دوران لیگی کارکنوں کا احتجاج

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران سٹیج پر ورکروں نے احتجاج شروع کر دیا۔
بارہ کہو میں ہونے ورکر کنونشن میں اس وقت بد نظمی دیکھنے میں آئی جب شاہد خاقان عباسی ورکروں کے ساتھ خطاب کر رہے تھے کہ سٹیج پر موجود کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا۔
اس موقع پر کارکنوں نے شاہد خاقان کے سامنے ورکرزکوعزت دو کے نعرے بھی لگائے۔ شاہد خاقان نے اس دوران کارکنوں کو خاموش ہونے کا کہا تو جواب میں احتجاج کرنے والے کارکنوں کا کہنا تھا کہ ورکرز کو عزت نہیں دی جا رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain