اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولان فضل الرحمان اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کرتے ہوئے قانون سازی کے بعد مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے غیرملکی سرمایہ کاری تحفظ و فروغ بل کو اٹھارویں ترمیم کے خلاف قرار دیا۔