تازہ تر ین

2 اتحادی جماعتوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت کی 2 اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔
ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزراء نےکابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزراء نے ریکوڈک کے معاملے پر کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے وزراء کابینہ اجلاس میں شریک ہوئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا، دونوں جماعتوں کے وزراء احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد اجلاس سے اٹھ کر چلےگئے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ بی این پی مینگل اور جے یو آئی نے معاہدے کو اٹھارھویں ترمیم کے خلاف قرار دیا ہے، بائیکاٹ کرنے والے وزراء میں آغا حسن بلوچ، حاجی ہاشم اور مولانا عبدالواسع شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain