بٹگرام: (ویب ڈیسک) مسافر وین دریا میں گرنے سے 4 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔
جمبیڑہ کے مقام پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث پہاڑ سے نیچے دریا میں جاگری، وین میں خواتین اور بچوں سمیت 30 مسافر سوار تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 4 مسافروں کی لاشیں اور دو زخمیوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے جبکہ ڈوب کر لاپتہ ہونیوالے مسافروں کی تلاش کےلئے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔
