اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت عام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
حکام دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پر مشتمل ڈوزیئر کل جاری کیا جائے گا، وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر پاکستان میں بھارت کی دہشت گرد کارروائیوں کے ڈوزیئر کی تفصیلات بتائیں گی۔
اس حوالے سے دفتر خارجہ کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی دہشت گرد کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے مقدمات ٹریس کر لیے، پاکستان 2017ء میں بھی دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کر چکا ہے۔
