تازہ تر ین

عالمی شہرت یافتہ برازیلین فٹبالر نیمار کرپشن کے الزامات سے بری

برازیل : (ویب ڈیسک) برازیل کے فٹبال سپر اسٹار نیمار کو کرپشن کے الزامات سے بری کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین فٹبالر نیمار کو بڑی خوشخبری مل گئی ، اسپین کی عدالت نے فٹبالر نیمار کو ٹرائل کے بعدھوکا دہی اور بدعنوانی کے کیس سے بری کردیا ، نیمار کے خلاف 2013 میں دھوکا دہی اور بدعنوانی کے الزامات پر کیس بنایا گیا تھا۔
نیمار کے خلاف کیس میں استغاثہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ نیمار، ان کے خاندان اور بارسلونا فٹبال کلب نے برازیلی کلب سینٹوس سے ان کی ہسپانوی کلب کو منتقلی کے سلسلے میں دی جانے والی اصل رقم ظاہر نہیں کی جبکہ نیمار کے اہلخانہ کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیفا ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں برازیل کروشیا کے ہاتھوں کوارٹرفائنل میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگیا تھا جس کے بعد نیمار کو میدان میں روتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain