تازہ تر ین

امریکا کا سرکاری دورہ: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نیویارک پہنچ گئے

نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔
دفتر خارجہ حکام کے مطابق بلاول بھٹو 15 دسمبر کو جی77، چین کی وزارتی کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہو گی۔
وزیر خارجہ کے دورے میں نیویارک اور واشنگٹن میں کثیر الجہتی اور دو طرفہ مصروفیات شامل ہیں، بلاول بھٹو 15 دسمبر کو نیویارک میں جی 77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے، کانفرنس کے ایجنڈے میں کورونا وائرس اور آب و ہوا کی وجہ سے پیدا ہونے والی آفات پر بحث شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain