لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیموں نے پلیئرز برانڈ ایمبیسڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔
لاہور قلندرز نے حارث رؤف، کراچی کنگز نے محمد عامر کو برانڈ ایمبیسڈر بنایا ہے جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، شاہنواز دہانی ملتان اور آصف علی اسلام آباد کے ایمبیسڈر ہوں گے۔
کولن منرو اسلام آباد یونائیٹڈ، شعیب ملک کراچی کنگز کے پلیئر مینٹور ہوں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کو پلیئر مینٹور مقرر کیا ہے۔
