تازہ تر ین

ملائیشیا : لینڈسلائیڈنگ سے بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا میں لینڈسلائیڈنگ سے بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں لاپتا ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کا واقعہ ملائیشیا کی ریاست سیلنگور کیمپنگ سائٹ پر جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب رات 3 بجے پیش آیا جہاں تقریبا 90 افراد کیمپنگ کیلئے آئے ہوئے تھے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مٹی تلے دبے افراد کو نکالنا شروع کیا تاہم امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں ۔
انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں تین بچے ، 10 خواتین شامل ہیں جبکہ 15 افراد تاحال لاپتا ہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain