تازہ تر ین

2 روز میں ٹیسٹ میچ ختم ہونے پر آئی سی سی نے گابا پچ غیر معیاری قرار دیدی

دبئی: (ویب ڈیسک) 2 بڑی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ میچ صرف 2 روز میں ختم ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے پچ کو غیر معیاری قرار دے دیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کو ابتدائی 2 روز میں ہی ختم ہونے پر پچ کو غیر معیاری قرار دے دیا، گابا کی پچ پر پہلے روز 15 کھلاڑی پویلین لوٹے جبکہ دوسرے روز 19 وکٹیں گریں، جس پر آئی سی سینے گابا کی پچ پر ایکشن لیتے ہوئے اسے غیر معیاری قرار دیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔
آسٹریلیا نے گابا کی پچ پر پہلی اننگز میں 218 رنز کئے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی باری میں 152 سکور بنا سکی، دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 99 رنز پر پویلین لوٹ گئی، آسٹریلیا نے 35 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں راولپنڈی کی پچ پر خوب تنقید کی گئی تھی مگر اس کے باوجود کھیل کا نتیجہ پانچویں روز نکلا تھا مگر پھر بھی پچ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain