تازہ تر ین

سیٹ ایڈجسٹمنٹ: پی ٹی آئی، ق لیگ میں پہلا راؤنڈ مکمل، دوسرا کل ہوگا، فواد چودھری

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور مسلم لیگ ق کے درمیان پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا، دوسرا راؤنڈ کل ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں میں مکمل اتحاد اور یگانگت پائی گئی ہے، کل سے حلقوں کی فہرست پر بات چیت ہو گی، اس سلسلے میں بات چیت کا دوسرا راؤنڈ کل ہو گا۔
مسلم لیگ(قائد اعظم) اور تحریک انصاف کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے، دونوں جماعتوں میں مکمل اتحاد اور یگانگت پائ گئ ہے اور کل سے حلقوں کی فہرست پر بات چیت ہو گی، اس سلسلے میں بات چیت کا دوسرا راؤنڈ کل ہو گا
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلہ میں مشترکہ اجلاس چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور فواد چودھری شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ ق کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی، حسین الٰہی اور محمد خان بھٹی نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بات چیت ہوئی، تاہم اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain