تازہ تر ین

میدان لگ چکا ، پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لیں یا حکومت چھوڑدیں: سعد رفیق

لاہور : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میدان لگ چکا ، تحریک انصاف اعتماد کا ووٹ لیں یا پنجاب حکومت چھوڑدیں ۔
وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ میدان لگ چکا، لگانے والے عمران نیازی خود ہیں، آپ نے اسمبلی توڑنے کا اعلان کیا ہم نے بچانے کا، اب بہانے گھڑ کر بھاگو نہیں مقابلہ کرو۔
انہوں نےمزید لکھا کہ اعتماد کا ووٹ لو یا پنجاب حکومت چھوڑو، اسمبلی توڑنے کا شوق کے پی کے میں پورا کرلو، مگرآپ سے نہیں ہوگا۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا تھا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو جمعہ کے دن خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کریں، ہم خیر مقدم کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain