اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری کیلئے عدالت سے رجوع کرے گی ،پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ایوان میں جانے کا اعلان کیاتو اجلاس ملتوی کر دیا گیا ،سپیکر کے رو برو جانے کااعلان پر سپیکر چھٹی پر چلے گئے ۔