تازہ تر ین

دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کل کراچی پہنچے گی

آکلینڈ: (ویب ڈیسک) پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کل براستہ دبئی کراچی پہنچے گی۔
نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا سکواڈ دورہ پاکستان کیلئے آکلینڈ سے روانہ ہو کر براستہ دبئی کراچی پہنچے گا۔ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی کر رہے ہیں، مہمان ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
مہمان ٹیم میں کین ولیمسن، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ڈیوون کونوے، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیرل مِچل، ہینری نِکُلز، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، اِش سوڈھی، بلیئر ٹِکنر، نِیل ویگنر، وِل ینگ شامل ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain