تازہ تر ین

آفرز پر پیسے لے لیں لیکن نظریے کے ساتھ رہیں: عمران خان کا خواتین ایم پی ایز کو مشورہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ ہمیں اپوزیشن کی جانب پیسوں کی آفر کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کا بھی کہا گیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان سے خواتین ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات کے موقع پر خواتین ارکان اسمبلی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپوزیشن کی جانب سے ہونے والی آفرز کے بارے میں آگاہ کیا۔
پی ٹی آئی کی خواتین ارکان نے کہا کہ ہمیں لالچ دیا جا رہا ہے کہ آپ کو مستقبل میں ٹکٹ دیں گے، اس موقع پر عمران خان نے ارکان اسمبلی کو مسکرا کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ان سے پیسے لے لیں اپنے پاس رکھیں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آپ نظریہ کے ساتھ رہیں ان کی آفرز کو انجوائے کریں، اجلاس کے موقع پر عمران خان نے مونس الہی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain