تازہ تر ین

اسمبلی کی تحلیل ہمارا آئینی حق، ادارے اپنی حدود میں رہیں: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا اقدام غیرقانونی ہے، تمام اداروں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔
زمان پارک میں وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک رول آف لاء نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کرسکتا، امریکا کی غلامی سے نکلنے کے لیے ملک میں انصاف کا نظام بحال ہونا اور تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں، اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔
وکلاء نے عمران خان کو بریفنگ دی کہ گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے، اسمبلی تحلیل اور گورنر کے اقدام کے حوالے سے عدالتی فیصلہ بلکل واضح ہے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وکلاء کو ٹاسک دیا کہ وہ ملک بھر میں رول آف لاء کے حوالے سے بھرپور تحریک شروع کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain