تازہ تر ین

مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کاسہارا بننے کی ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم سب کو مصیبت میں گھرے پاکستانیوں کا اس مشکل وقت میں سہارا بنے رہنے کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میں نے کل سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے ، اس وقت بھی لاکھوں معصوم بچے، بزرگ اور خواتین سخت سردی اوربےسروسامانی کی حالت میں موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب کو مصیبت میں گھرے ان پاکستانیوں کا اس مشکل وقت میں سہارا بنے رہنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے کل سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں خیر پور اور کوٹ ڈیجی کا دورہ کیا تھا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain