راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بنوں میں سی ٹی ڈی کمپلکس آپریشن میں زخمی ہونے والا سپاہی شہید ہوگیا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپاہی حلیم خان آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمی سپاہی حلیم خان سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھا، 29سالہ سپاہی حلیم خان کا تعلق ضلع پونچھ کےعلاقے ہجیرہ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی حلیم خان 3 بچوں کا باپ تھا۔





































