اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عمران خان نے آج ایک بار پھر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیرونی دوروں پر پونے دو ارب روپے خرچ کرنے کا الزام عائد کردیا۔
تاہم بلاول بھٹو زرداری نے پونے دو ارب روپے خرچ کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا۔
اپنے جواب میں بلاول نے کہا کہ وہ تو فضائی سفر کے ٹکٹس اور ہوٹل میں قیام کا خرچ بھی اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان سے جھوٹے اور من گھڑت اعداد و شمار کے ثبوت سامنے لانے یا معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ وزیر خارجہ کے سرکاری دورے کے اخراجات سے متعلق ان کا بیان بالکل بے بنیاد ہے، عمران نیازی عادی جھوٹے ہیں،وہ ہمیشہ بغیر کسی ثبوت کے مخالفین پر الزامات لگاتے رہتے ہیں۔
