اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے جو برقرار نہیں رہے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ریاست نے لفظ غیر جانبدار کو جو نئی تعریف دی اس کے اندر ایک اور کھیل کھیلا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس غیر قانونی حکمنامے کو ظاہر کرنے کے بجائے اس پر سوال کیا جانا چاہیے۔
