تازہ تر ین

گورنر پنجاب غیر آئینی اقدام کی دو دن سے تیاری کر رہے تھے : سبطین خان

لاہور : (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ گورنر پنجاب کا جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ کالعدم ہو جائے گا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر بلیغ الرحمان کے حالیہ اقدام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب نے غیر آئینی اقدام کیا ہے اور وہ دن سے اس کام کی تیاری میں لگے ہوئے تھے۔
سپیکر اسمبلی نے کہا کہ گورنر کے حالیہ اقدام کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ عدالت جارہے ہیں، گورنر نے فیصلہ جلد بازی میں کیا ہے جو کہ کالعدم ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھنا ہمارا آئینی حق تھا جس میں ہم نے لکھا کہ گورنر پنجاب غیر قانونی اقدام کررہے ہیں، اب صدر مملکت کی صوابدید ہے کہ وہ کتنے روز میں کارروائی کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain