تازہ تر ین

گورنر پنجاب کےغیر آئینی احکامات کا منطقی انجام ردی کی ٹوکری ہے: اسد عمر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسدعمر کاکہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے غیر آئینی احکامات کا منطقی انجام صرف ردی کی ٹوکری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ جب سے سازش کے تحت عدم اعتماد تحریک آئی ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.3ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہےاور صرف 8ماہ میں 2تہائی ذخائر ختم ہوچکے ،
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
گورنر پنجاب کے غیر آئینی احکامات کا منطقی انجام صرف ردی کی ٹوکری ہے.#گورنر_پنجاب_کوعہدےسےہٹاؤ
جب سے سازش کے تحت آنے والی عدم اعتماد تحریک آئ ہے، زر مبادلہ کے ذخائر میں 10.3 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے. صرف 8 ماہ میں دو تہائی ذخائر ختم. ملک کو دیوالیہ کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain