اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا اور لکھا کہ “میری نئی پروفائل تصویر” ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی تصویر بھی شیئر کی ہے ،انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ لوگ انہیں ٹک ٹاک پر فالوو کریں ,دوسری جانب اکاونٹ بناتے ہی ہزاروں لوگوں نے بلاول بھٹو کو فالوو کر لیا ہے جب کہ انہوں نے تین اکاونٹس کو فالوو کر رکھا ہے،جن اکاونٹس کو بلاول بھٹو نے فالوو کیا ہوا ہے ان میں بختاور بھٹو، اور پیپلز پارٹی کا اکاونٹ شامل ہے۔