تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ، وزیراعلی پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ لارجر بینچ پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ آج ہی اس اہم کیس کی سماعت کرے گا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف لاہور سے رجوع کیا اور درخواست دائر کردی۔پرویز الٰہی کی جانب سے درخواست میں گورنر کو فریق بنایا گیا جبکہ درخواست میں بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکرٹری گورنر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے آئینی تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔
گورنر نے چلتے ہوئے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کا حکم دیا جبکہ نئے اجلاس میں ہی اعتماد کا ووٹ لیا جا سکتا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسپیکر کے اجلاس نہ بلانے پر وزیراعلٰی اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر آئینی ہے،اسپیکر کے کسی اقدام پر وزیر اعلٰی کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔ پرویز الٰہی نے درخواست میں وزیراعلٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا گورنر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیر اعلٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب کے وزیر اعلٰی چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلان کیا۔
گورنر پنجاب کی جانب سے ٹوئٹر پر نوٹیفیکیشن شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ چونکہ وزیر اعلٰی پنجاب نے مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا، لہذا انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جاتا ہے۔ یقین ہے وزیراعلٰی کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں، وزیر اعلٰی کو آرٹیکل 130 (7) کے تحت ڈی نوٹیفائی کیا گیا، اس نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرویزالہیٰ نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ جبکہ وزیر اعلٰی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے پر تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی کاروائی شروع کرنے کا اعلان کیا، صدر مملکت کو ریفرنس بھیجا جائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر پنجاب کا وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفیکیشن کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثئت نہیں ہے، پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain