تازہ تر ین

قذافی اسٹیڈیم میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈریسنگ روم کی تیاری کا آغاز

لاہور: (ویب ڈیسک) قذافی اسٹیڈیم میں تزیئن و آرائش کےکام کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈریسنگ روم تیار کیا جائےگا۔
قذافی اسٹیڈیم کے پیٹرن انکلوژرز اور پی سی بی دفاترکو ختم کرکے دو ڈریسنگ روم بنانےکا کام جاری ہے۔
ایک ڈریسنگ روم مہمان ٹیم اور دوسرا قومی ٹیم کے لیے مختص ہوگا۔
اس سے پہلے قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے لیے ایک ہی جانب ڈریسنگ روم تھا۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈریسنگ روم پی ایس ایل 8 سے پہلے تیارکرلیا جائےگا۔
ڈریسنگ روم کے تعمیراتی کام کے باعث پی سی بی کے چند دفاتر فار اینڈ بلڈنگ میں منتقل کردیےگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain