حکومت آئی ایم ایف سے جلد از جلد مذاکرات کرے، پاکستان بزنس کونسل

کراچی: (ویب ڈیسک) حکومت عوامی مقبولیت کے فیصلوں کی بجائے ٹھوس اقدمات اٹھائے، سری لنکا جیسے حالات سے بچنے کے لئے آئی ایم ایف سے جلد از جلد بات شروع کی جائے۔ پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
پاکستان بزنس کونسل نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسڈی کوفوری ختم کیا جائے اور ایسے اقدامات نہ اٹھائیں جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو، غیرضروری اشیاء کی درآمدات پر پابندی عائد کی جائے اور “ورک فرام ہوم” کی اجازت دی جائے، اس کے علاوہ کمرشل سینٹرز اور شادی ہالز کو جلد بند کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ حکومت کو سری لنکا جیسے حالات سے بچنے کے لئے جلد سے جلد آئی ایم ایف سے بات جیت کا آغاز کرنا چاہئے، برآمدات میں اضافے کے لئے ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ دی جائے اور مناسب ایکس چینج ریٹ کا تعین کیا جائے۔
توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے ملک میں مزید ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیرشروع کرنی چاہئے، نئے ٹرمینلز کی تعمیر سے دیگر پلانٹس کی کارکردگی بھی بڑھے گی۔

Dissertation Writing Companies From Expert Phd Writers

Only someone who has already completed their very own PhD paper can help you with yours. You can contact the assist to ask if the company hires writers with PhD degrees from U. S. Universities. That?s why we solely employ skilled dissertation writers with degrees from respected universities. Professional writers know tips on how to craft a custom dissertation based on your requirement and throughout the outlined timeline. At GradSchoolGenius. Com, you will surely get plagiarism-free dissertations. Our writers totally perceive what it takes to craft you the best dissertation.

And yes, the college will doubtless investigate these too if they have suspicions about your dissertation. However, most of us aren?t natural-born writers and it?s an excruciating task for us to write a cohesive piece in little time. Even writing a short paper can be a laborious activity, let alone a 50-page long dissertation.

After the project is completed, you are welcome to delete it from the database to cover up all tracks. Make sure to specify all important details about your dissertation, https://handmadewriting.com/write-my-speech so our writers can put together a paper as a end result of all necessities. Send us your professor?s pointers, your own ideas, or suggestions. Indicate the deadline and we?ll address the duty with no delay.

First and foremost, it ought to be mentioned that getting good at writing dissertation takes years of follow. Yet, professors vainly anticipate their students to get it proper the primary time. This is doubtless one of the explanation why most college students are left at midnight and have no one but writing providers to show to.

All enhancing, mentoring, and proofreading services offered by way of PowerPapers. Com comply with all laws and rules of the United States of America. We present, among other services, model papers for personal, private use. A model paper is an example of a high quality essay, time period paper, analysis paper, case research, thesis, or other tutorial writing project. Learning from instance is probably one of the most powerful ways to learn. Purchasing a mannequin paper is a wonderful, authorized approach to learn how to write your individual papers.

Are you worried about the cost of your custom-written paper? If you assume this kind of project shall be too difficult so that you just can handle, you need dissertation assistance. Spend your days out and about and let us do the hard work. Before paying, you must select the type of paper and state the topic and length.

Copies of articles and materials could presumably be despatched over to you as PDFs or screenshots. The “Copy of sources” additional service is on the market on the order type. Using the cutting-edge writer assignment system, we?ll match you with the most effective dissertation author to satisfy your order. Since 2000, this service has saved hundreds of dissertation initiatives and students? careers.

Covering both the schooling charge and dwelling costs, shopping for an original dissertation of great high quality is out of attain for many. Fill out the order type, providing basic and particular paper details. Attach screenshots or add further directions, if wanted. Contact our Customer support service if you have questions regarding the http://asu.edu ordering course of. Your dissertation will be the longest piece of writing you have ever done and doubtless the most important one in your tutorial career.

وزیر اعظم کا عرب امارات سے شراکت کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے شراکت کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ،اماراتی سفیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور مختلف شعبوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ مل کر اس اہم شراکت کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے 50 سال کے قلیل عرصہ میں متحدہ عرب امرات کی متاثر کن تبدیلی پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات کی معاشی جہتوں کو آگے بڑھانے ، مستحکم تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی ، انفراسٹرکچر ، فوڈ سکیورٹی اور روزگار کی فراہمی پر توجہ دینے کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ تاریخ و عقیدے اور جغرافیائی قربت کی جڑوں سے مضبوطی سے منسلک تعلقات کا ذکر بھی کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اماراتی اور پاکستانی عوام کے براہِ راست رابطے ان تعلقات کو مزید تقویت بخشتے ہیں۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کے اہم کردار کا بھی اعتراف کیا جو دونوں ممالک کے مابین مضبوط پل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں کے برادرانہ تعلقات باہمی تعاون کی بنیاد پر قائم ہیں۔ اعلی سطح کے روابط دوطرفہ تعاون میں مزید استحکام کا باعث بنتے ہیں۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بدھ کو طلب کر لیا۔
نئی حکومت کے تحت اور نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پہلا کابینہ کا اجلاس کل بلایا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس بدھ کو صبح 10 بجے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہبا زشریف کی کابینہ نے آج حلف اٹھا لیا۔
وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 31 وفاقی وزراء اور 3 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ تین مشیر بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔

ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے نمٹا جائے گا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے نمٹا جائے گا۔
نو منتخب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو قلمدان سنبھالنے کے بعد وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے جبکہ میڈیا ہاؤسسز، تنظیموں اور صحافی برادری کی بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیکا آرڈیننس 2016 پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کو فعال بنایا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے نمٹا جائے گا اور ڈرامہ، فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور میڈیا اداروں میں روابط کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کیخلاف غداری کی درخواست خارج

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان، امریکی سفارتکار، سابق ڈپٹی اسپیکر اور سابق وفاقی وزرا کے خلاف غداری کی درخواست خارج کر دی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان، امریکی سفارتکار، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے خلاف غداری کی کارروائی کے لیے انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی۔
اسلام ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا اور سنگل رکنی بنچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
واضح رہے کہ 11 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ غداری کا مقدمہ درج کرانے کے لیے دائر درخواست خارج کر دی تھی۔
درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے اپنے مقدمے کی خود پیروی کی تھی اور دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے ایک جلسے کے دوران ایک خط عوام کو دکھایا اور امریکی سفارتخانے نے متنازع خط کو جعلی قرار دیا۔
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ریاست کو اپنا کام کرنے دیں، سیاسی مسائل کو عدالت کیوں لائے ہو، آپ نے اپنی درخواست میں استدعا کیا کی ہے،عمران خان منتخب وزیراعظم تھے انہیں پرویزمشرف سےموازنہ نہ کریں۔

رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ اورمریم اورنگزیب وزیر اطلاعات مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد وزرا کو قلمدان سونپ دیے گئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر وزارت خزانہ مل گئی ، مریم اورنگزیب کو وزیر اطلاعات بنایا گیا ہے ۔
مسلم لیگ ن کے احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سعد رفیق کو وزارت ریلوے اور اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں۔
پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل کو وزارت صحت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ مرتضی جاوید عباسی کو وزیر پارلیمانی امور کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
جے یو آئی کے طلحہ محمود کو وفاقی وزیر برائے سفیران تعینات کر دیا گیا۔ مفتی عبدالشکور کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور م بنایا گیا ہے۔ مولانا عبدالواسع کو وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔مفتی اسعد محمود کو وفاقی وزیر برائے مواصلات تعینات کر دیا گیا ہے۔
جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے امین الحق کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے۔

عمران اشرف کا آٹوگراف چایئے، خاتون نےدوپٹوں سے انوکھا طریقہ ڈھونڈا

کراچی: (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل .. رانجھا رانجھا کردی .. میں بھولا کے کردار ادا کرنے کے بعد سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے عمران اشرف کے مداحوں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
لوگ ان کی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کے کردار اور باتوں سے بھی متاثر ہوتے ہیں۔
ایسی ہی ایک مداح کی ان سے آٹو گراف لیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، آپ نے خواتین کو گھر سے ٹوکری کے ذریعے سامان اوپر نیچے جاتے تو دیکھا ہو گا، لیکن یہی ٹوکری عمران اشرف کی مداح کے لیے ان سے آٹوگراف لینے کا ذریعہ بنی۔
خاتون نے رات گئے اپنے گھر کی اوپری منزل سے عمران اشرف سے آٹو گراف لینے کی خواہش کی، جس کے لیے خاتون نے اوپر سے ہی ٹوکری نیچے پھینکی، عمران اشرف نے ٹوکری پکڑی اس میں سے ڈائری نکالی، خاتون کا نام پوچھا اور اس میں آٹو گراف دے کر اسے واپس اوپر روانہ کر دیا۔
ویڈیو میں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کی جانب سے ٹوکری گرانے کے لیے رسی کی جگہ 3 دوپٹوں کا استعمال کیاگیا۔

اٹھارویں ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں، آصف زرداری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن آئین کو آمروں کی طرف سے کی گئی ترامیم سے پاک کیا اور اب 18ویں آئینی ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کو خودمختاری دینے سے وفاق مستحکم ہوا ہے جبکہ 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں کا 1973 کے آئین پر اعتماد باعث اطمینان ہے۔ آئین شکنوں نے 1973 کے آئین کے بانی کو قتل کیا مگر آئین کو ختم نہیں کر سکے اور آئین کی اصل صورت میں بحالی بینظیر بھٹو کا خواب تھا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا آئین سے وفاداری کا اظہار ہے۔

رانا ثنااللہ وزیرداخلہ، مریم اورنگزیب وزیر اطلاعات ، احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی اور مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ مقرر

اسلام آباد: نئی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانےکے بعد وزرا کو ان کے قلمدان سونپ دیے گئے۔

وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے اور  سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جب کہ مریم اورنگزیب کو اطلاعات  کی وزارت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سعد رفیق کو ریلوے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون اور مرتضیٰٰ جاوید عباسی کو وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کو وزارت انسداد منشیات، بلوچستان عوامی  پارٹی کے اسرار ترین کو وزارت دفاعی پیداوار, جے یو آئی کے مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امور ، طلحہٰ محمود  کو وزارت سیفران اور  مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات کا قلمدان دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ق)  کے طارق بشیرچیمہ کو وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی بنایا گیا ہے اور ایم  کیو ایم کے سید امین الحق کو وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ محمود کو وزارت صنعت کا چارج دیا گیا ہے۔