
Yearly Archives: 2022


خارکیف کے رہائشی علاقے میں روسی شیلنگ، 7 افراد ہلاک
کیف: (ویب ڈیسک) روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، خارکیف کے رہائشی علاقے میں روس کی شیلنگ سے 7 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں گراؤنڈ میں کھیلنے والے بچے بھی شامل ہیں، شیلنگ سے کئی گاڑیاں تباہ، گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی پولیس کا کہنا ہے کہ کیف کے علاقے سے 900 سے زائد لاشیں ملی ہیں جبکہ یوکرینی صدر نے امریکی ہم منصب سے روس کو “دہشتگرد ریاست” قرار دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
دوسری جانب روس نے برطانوی وزیراعظم سمیت کئی اہم شخصیات پر ملک داخلے پر پابندی لگا دی ہے، پابندی لگنے والوں میں سیکریٹری خارجہ اور مزید 10 برطانوی حکام شامل ہیں۔
ادھر سربین دارالحکومت میں روس کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، ہزاروں شہری روس اور سربیا کے جھنڈے اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے، صدرپیوٹن کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے روسی سفارتخانے تک مارچ کیا، مارچ کا مقصد جنگ کے بعد روس سے ملکی تعلقات میں سرد مہری کا خاتمہ تھا، شہریوں نے فائر اسٹکس جلائیں اور دونوں ممالک کے ترانے بجائے، مظاہرین کی جانب سے “سربیائی اور روسی ہمیشہ کیلئے بھائی” کے نعرے لگائے گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں سربیا اقوام متحدہ کی قراردادوں میں 3 بار روس کے خلاف ووٹ ڈال چکا ہے۔

سازش کے تحت میر جعفر کو ہم پر مسلط کر دیا گیا: عمران خان کا کراچی جلسہ سے خطاب
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سازش کے تحت میر جعفر کو ہم پر مسلط کر دیا گیا، 4 ماہ پہلے امریکی سفارتکاروں نے ہمارے لوگوں سے ملنا شروع کر دیا تھا، دھمکی دی گئی تھی کہ اگر عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہوگا، اس سے شرمناک بات کوئی نہیں ہوسکتی، ہم دوستی چاہتے ہیں، غلامی نہیں کرسکتے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ کراچی والوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، کراچی کے باشعور شہریوں سے بڑی خاص باتیں کرنے آیا ہوں، کراچی کے لوگوں مسئلہ آپ کے بچوں کے مستقبل کا ہے، مجھے بڑی خوشی ہے آج پاکستان کے جھنڈے دیکھ رہا ہوں، یہ تحریک انصاف نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میر جعفر ایک غدار تھا جس نے انگریزوں کے ساتھ مل کر غداری کی تھی، غداری کے بعد انگریزوں نے بنگال پر ٹیکس لگائے اور قحط پڑگیا تھا، پاکستان میں بھی ایک میر جعفر کو سازش کے تحت مسلط کر دیا گیا ہے، سازش ہمارے ملک کے خلاف ہوئی، یہ سازش تھی یا مداخلت تھی؟، ہاتھ کھڑے کر کے مجھے بتائیں یہ مداخلت تھی یا سازش تھی، ایک بہت بڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کے خلاف سازش ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا میری جان کو خطرہ ہے، میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی ملک کو آزادی کی ضرورت ہے، یہ سازش پاکستان کو غلام رکھنے کی ہوئی، قوم کو بتانا چاہتا کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں، اینٹی امریکا، اینٹی یورپ اور کسی قوم کے خلاف نہیں ہوں، میرے لیڈر پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر آئے تھے، اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چلتا ہے، دوستی سب سے چاہتا ہوں لیکن غلامی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کا اتنا رش ہے یہ گراؤنڈ بہت چھوٹی پڑگئی ہے، ہم نے ڈیزل کی قیمتیں نیچے اور یہ حکومت بڑھانے والی ہے، چار ماہ پہلے امریکی سفارت کاروں نے ہمارے لوگوں سے ملنا شروع کردیا تھا، کئی صحافیوں نے بھی امریکی سفارت کاروں سے ملاقاتیں کی تھیں، امریکا میں ڈونلڈ لو نے پاکستانی سفیر کو دھمکی دی، دھمکی دی گئی اگرعدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا، اس سے شرمناک دھمکی کوئی نہیں ہوسکتی۔
عمران خان نے کہا کہ معصومانہ سوال یہ ہے وزیراعظم میں اور وہ دھمکی کس کو دے رہا تھا، ایکدم ہمارے 20 ممبران جیبوں میں 25 کروڑ ڈال کر کہتے ہیں ضمیر جاگ گئے، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر نے کہا مراسلے میں عدم اعتماد کا واضح لکھا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے بڑی تکلیف ہوئی، سپریم کورٹ کا فیصلہ ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے ہاتھ باندھ دیئے جاتے ہیں، رات کے بارہ بجے عدالتیں کھل گئی؟ پوچھنا چاہتا ہوں میں کیا جرم کر رہا تھا جو رات کو عدالتیں کھول دیں، میں نے آزاد عدلیہ کے لیے جیل کاٹی، آج تک ملک میں کوئی قانون نہیں توڑا، کبھی قوم کو کرکٹ کی گراؤنڈ میں شرمندہ نہیں کرایا تھا، میرا کبھی نام میچ فکسنگ میں نہیں آیا تھا، واحد سیاست دان ہوں مجھے سپریم کورٹ نے صادق اور امین کہا، عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے میچ فکس ہونے کا پتا چل گیا تھا، رات کے بارہ بجے عدالتیں کھولیں، ساری زندگی میرے دل میں بات رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے دو سوال پوچھتا ہوں، کیا سپریم کورٹ کو مراسلے کی انویسٹی گیشن نہیں کرنی چاہیے تھی، ان کو پتا تھا عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو میر جعفرآئے گا اچکن سلوا کر بیٹھا تھا۔
عدلیہ سے میرا دوسرا سوال ہے، محترم ججز جب کھلی منڈی میں سیاست دان بک رہے تھے کیا آپ کو سوموٹو نہیں لینا چاہیے تھا؟ کیا ہمارا آئین منڈی لگانے کی اجازت دیتا ہے؟ بیس کروڑ میں ضمیر بیچنے کی کیا آئین اجازت دیتا ہے؟۔
سابق وزیراعظم کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیری بلاسم جوتے پالش کرنے کا ایکسپرٹ ہے، میر جعفر کو اقتدار سنبھالتے ہی ڈومور کا حکم ملا، جب وزیراعظم تھا تو صدر ٹرمپ کو جواب دیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، امریکا دورے میں جوعزت مجھے ملی شائد ہی کسی کو ملی ہوگی، میں امریکی، یورپی یونین کو اچھی طرح جانتا ہوں، جب اپنے ملک کا دفاع کرتے ہیں تو وہ پریشر ضرور ڈالتے ہیں لیکن عزت کرتے ہیں، جب آپ بوٹ پالش کرتے ہیں تو پھرعزت نہیں اور دباتے ہیں، آپ نے ان ضمیر فروشوں کو کبھی معاف نہیں کرنا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا میر جعفر ہرجگہ سوٹ پہن کر کہتا ہے میں بھی آپ جیسا ہوں، عمران خان کے امپورٹڈ حکومت نا منظور، نا مظور کے نعرے پوری دنیا میں امریکی سازش کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، اگر یہ سازش کامیاب ہوجاتی ہیں تو کوئی بھی وزیراعظم امریکا کی دھمکی کے سامنے کھڑا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کل وزیرستان میں ہمارے 8 جوان شہید ہوئے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج نے بے شمارقربانیاں دیں، مشرف نے کتاب میں لکھا امریکا نے کہا اگرساتھ نہ دیا تو بمباری کریں گے، مشرف نے ایک دھمکی پر اربوں ڈالر کا پاکستان کا نقصان کرا دیا، پاکستان میں 400 ڈرون حملے ہوئے، مجھ سے انٹرویو میں پوچھا گیا کیا آپ امریکا کو ایئربیس دیں گے تو تب میں نے ’ابسولیٹلی ناٹ‘ کہا۔

مراسلے کے ذریعے امپورٹڈ حکومت لائی گئی: شاہ محمود قریشی
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں مراسلے کے ذریعے امپورٹڈ حکومت لائی گئی ہے۔
مزار قائد پر پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زندہ دلان کراچی نے ثابت کر دیا کہ کراچی کے حوصلے بلند ہیں، آج کراچی نے ثابت کر دیا کہ کراچی جاگتا ہے تو پورا پاکستان جاگتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ سال مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج نے چڑھائی کی تھی، عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ جاؤں اور فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرو، میں نے شہباز شریف کی طرح ٹوئٹ نہیں کی بلکہ اقوام متحدہ گیا، فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا اور جنگ بند کرا دی۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آج یہ لوگ آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرتے ہیں، بلاول بھٹو سے پوچھتا ہوں کہ اب آپ جاگ گئے ہیں، حلف نہیں اٹھایا، کابینہ نہیں بنی، چینی 10 روپے مہنگی کردی، گھی 30 روپے، بجلی 4.85 پیسے مہنگی ہوئی یا نہیں ہوئی، عمران خان نے ڈیزل کو قید کر لیا تھا یہ اسے دوبارہ آزاد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 14 سال میں کیا سندھ کے ساتھ انصاف کیا، کیا پیپلزپارٹی نے نالے صاف کیے، پبلک ٹرانسپورٹ دی، کیا کراچی میں کرپشن کا راستہ پیپلز پارٹی نے روکا، ساڑھے 3 سال اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو کوستے رہے، کہتے رہے یہ کراچی کے اختیارات سلب کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی قانون بنایا سارے اختیارات صوبائی حکومت کو دیے، کہتے رہے پیپلز پارٹی نے کراچی کے حقوق پر ڈاکا ڈالا، پیپلز پارٹی کو کوستے رہے اور آج ان کی گود میں جا کر بیٹھ گئے، سندھ میں ہمیشہ سندھ کارڈ کھیلا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لسانیت اور تعصب ختم کریں گے، ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے پاکستانیت کو لے کر چلیں گے، آج فیصلہ کرلیں اب سندھ کارڈ نہیں پاکستان کارڈ چلے گا، اللہ کے بعد سب سے بڑی کچہری عوام کی کچہری ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول اور مریم کہتی ہیں مراسلہ جھوٹا ہے، دفتر خارجہ میں تیار کیا گیا، آج ثابت ہوگیا مراسلہ سچا ہے، جوڈیشل کمیشن بنالو سچ سامنے آ جائے گا، آج سوال کرتا ہوں کہ مراسلے پر عمران کا مؤقف عدالت کا مؤقف ہے، مراسلے کے ذریعے امپورٹڈ حکومت لائی گئی سب نے دیکھ لیا۔

حرام کی دولت سے حکومت تبدیل کی گئی:اسد عمر
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حرام کی دولت سے حکومت تبدیل کی گئی ہے۔
مزار قائد پر پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کام ہم نے پورے پاکستان کے لیے کیا ہے، کراچی کے لیے جو مانگا گیا عمران خان نے کبھی انکار نہیں کیا، کراچی کو تاریخی 625 ارب روپے کا پیکج دیا گیا۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان واحد ہر پاکستانی کا لیڈر ہے، میرے بچے انگلینڈ میں تعلیم مکمل کر کے ایک دن بھی وہاں نہیں رکے، میرے بچوں کو شروع سے بتایا گیا دنیا کا حسین ترین ملک پاکستان ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں سیاستدانوں کی منڈی لگی ہوئی ہے، حرام کی دولت سے حکومت تبدیل کی گئی، پیسے کے زور پر ضمیر خریدے گئے، 7 سمندر پار سے حکم آتا ہے اور راتوں رات اتحاد ٹوٹ جاتے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان آپ نے قوم کو دکھایا ہے خوددار لیڈر کے ساتھ کیسے قوم کھڑی ہوتی ہے، قوم نے دیکھا ہے دو نظریوں کا ٹکراؤ ہو رہا ہے، ایک نظریہ کہتا ہے ہم بھکاری ہیں اور دوسرا کہتا ہے ہم خوددار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب کچھ برداشت کرلیں گے لیکن غلامی برداشت نہیں کریں گے، عمران خان کی قیادت میں قائد اعظم کا خواب پورا ہوگا، نیا پاکستان بنے گا۔

عمران خان حکم کریں آدھے گھنٹے میں کراچی کو بند کر دیں گے، عمران اسماعیل
کراچی: (ویب ڈیسک) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان حکم کریں تو آدھے گھنٹے میں کراچی کو بند کر دیں گے۔
کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے لمبی تاریخ دے دی ہے یہ تو چند دنوں کے مہمان ہیں، اصل طاقت عوام ہے اور وہ عمران خان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورا کراچی عمران خان کی ایک آواز پر باہر نکلنے کے لیے تیار ہے، آپ جب چاہئیں آزما لیں، ہم آدھے گھنٹے میں پہیہ جام کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ ماضی میں بھی کیا اور دھرنوں کے دنوں میں بھی کیا ہے، اور ہم پھر کرنے کے لیے بے چین ہیں، عمران خان کی آواز لگانے کی دیر ہے ہم روڈوں پر نکل کر انہیں چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان اللہ کےسوا کسی کےسامنےنہیں جھکا،اسی چیزکی قیمت آج عمران خان ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ جنگ کرسی نہیں،پاکستان کیلئےلڑرہےہیں،انہوں نے پاکستان کے لیے شاندار خارجہ پالیسی بنائی، وہ دھمکی آمیز خط ملنے کے باوجود بھی نہیں جھکا۔

‘حمزہ کا انتخاب جعلی’، پرویز الٰہی کی تشدد کے واقعہ پر اندراج مقدمہ کی درخواست
لاہور: (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا انتخاب جعلی، وزیراعلیٰ کا الیکشن آئین کے مطابق نہیں ہوا، جب کچھ ہوا ہی نہیں تو نوٹیفکیشن کیسا؟، ان کی جانب سے ایوان میں تشدد کے واقعہ پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی جمع کرادی گئی۔
حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب کے منتخب ہونے اور اسمبلی میں ہنگامہ آرائی میں زخمی ہونے والے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ رانا مشہود کے کہنے پر ایکدم سارے آگئے، میرا بازو توڑ دیا گیا ہے، مجھے آدھے پونے گھنٹے بعد ہوش آیا، ان کو آرڈر تھا کہ مجھے نہیں چھوڑنا، چیف سیکرٹری، کمشنر، ڈی سی ساری کارروائی کو خود مانیٹر کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا اجلاس غیرقانونی ہے، ہم یہ نہیں کہتے کہ ہمارے لیے رات کو بارہ بجے عدالتیں کھولیں، ہم چاہتے ہیں دن کی روشنی میں ہمیں انصاف ملے، ڈی آئی جی آپریشنز خود ڈنڈے مار رہا تھا، ہم نے ایف آئی آر کٹوا دی ہے۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن آئین کے مطابق نہیں ہوا، کل سے کسٹوڈین ہاؤس میں ہوں، جب کوئی چیز نہیں ہوئی تو نوٹیفیکشن کیسا جاری کریں؟ اسمبلی کے اندر عدالتوں کا کنڈکٹ نہیں ہوسکتا، حمزہ شہباز کا الیکشن جعلی ہے۔
اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ قلعہ گجر سنگھ پہنچے، ان کے ساتھ بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی بھی تھے، انہوں نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقعے کے مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست بھی دی۔

فاشسٹ حکومت کو گھر بھیجنے کا مرحلہ آسان نہیں تھا، وزیراعظم
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ حکومت کو گھر بھیجنے کا مرحلہ آسان نہیں تھا۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ نیازی کی کرپٹ، پرتشدد، نااہل حکومت کو گھر بھیجنا انتہائی کھٹن مرحلہ تھا۔
انہوں نے حمزہ شہباز کو وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی اور نو منتخب وزیراعلی کو انتھک محنت سے پنجاب کی عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کی۔
How to Write a Collage Essay
You’ve arrived at the right spot if you’re trying to learn how to write an essay in collage. The art of creating collages requires https://kruthai.com/read-blog/90255 you to think outside of the box and put your imaginative https://iceclog.com/members/marktopen7/profile/ ideas to great use. You can also communicate your ideas in a unique way by combining your own story-telling and good organizational principles. Here are some tips to help you get started:
Think about your interests. This topic would be great if you enjoy Korean dramas. If you’re interested in a particular cultural heritage, you could write about this, too. If you’re thinking of going to a school for a particular major, write about your passion for Korean dramas or your family’s annual trip https://about.me/oliviasmith9454 to an historical site. Be https://uxfol.io/ba8efec7 sure that your topic is interesting for the reader.
Write down the things you’ve learned. This section should occupy most of the text in your essay. Provide examples of the lessons you’ve learned from this experience. This is an excellent opportunity to discuss how you’ve grown and become more resilient. Then, you can describe how you fought your way through the obstacles and triumphed. Whatever you write about make it as authentic as you can.
Reuse your essay: As long as the essay addresses the prompt, it’s recommended to reuse an essay. This will cut down on the time and effort required to write an essay. But, you must be cautious about reusing an essay. Be sure to alter it to fit a specific essay prompt, as it’s easy to get caught up and write an essay that’s too wordy.
Avoid cramming. While the process of revision is an excellent way to improve your essay, you have to keep in mind that your essay is never perfect. Make sure to revise it several times even if it appears like you’ve completed your essay! Don’t forget to celebrate your hard work and put your writing stress at the door. You’ve come this far! Now you can turn your creative energy into something incredible!
Limiting the scope of your collage https://demo.sngine.com/blogs/27323/English-essay-help essay limited can help you narrow your focus and make the essay more personal. Personal statements should be about you, not about a typical experience. Remember to be authentic and true to yourself. Don’t copy other people’s work. Engage your reader in the process and make it your own. If you can, don’t reprint any part of an essay book. Your essay should stand out from the rest of the applicants.

اولمپئن مصطفٰی علی کے قتل کا ڈراپ سین، سگا چچا قاتل نکلا
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تیراک مصطفٰی علی کا قاتل سگا چچا نکلا، پولیس نے تین ماہ بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی پولیس نے اولمپئن تیراک مصطفٰی علی کے اندھے قتل کا سراغ تین ماہ بعد لگا لیا، تیراک کا سگا چچا قاتل نکلا جس نے کھلاڑی کو قتل کرکے لاش گھر کے باہر پھینک دی تھی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او جاتلی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 03 ماہ قبل قتل ہونے والے اولمپئن تیراک مصطفٰی علی کے قاتل کو گرفتار کرلیا، مقتول کھلاڑی کا قاتل اسکا سگا چچا نکلا، ملزم خالد محمود نے سگے بھتیجے کو قتل کرکے نعش گھر کے باہر پھینک دی تھی۔
واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم کو پیشہ وارانہ تفتیش اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔