میئر لندن صادق خان کی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) لندن کے میئر صادق خان نے سعودی عرب آمد پر فیملی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی۔
میئرلندن صادق خان فیملی کےہمراہ سعودی عرب پہنچے اور عمرے کی ادائیگی کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی۔
ٹوئٹ پر پوسٹ میں صادق خان نےکہا کہ ان کے لیے 2022 کا اختتام مبارک ثابت ہوا ہے۔
صادق خان نےکہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے لیے اور میری فیملی کے لیے سال کا اختتام مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں حاضری اور عمرے کی ادائیگی سے ہو رہا ہے۔
میئرلندن صادق خان نے 2023 کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

سیاحتی مقام پیر چناسی میں سیاحوں کی 30گاڑیاں پھنس گئیں

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام پیرچناسی میں سیاحوں کی 30 کےقریب گاڑیاں پھنس گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کی گاڑیاں برفباری کے بعد پھسلن کے باعث پھنسی ہیں، سیاحوں کو ریسکیو کرنےکیلئے ریسکیو 1122 اور پولیس ٹیم روانہ کردی گئی ہے، برف ہٹانے کیلئے سیاحتی مقام پیر چناسی میں مشینری موجود نہیں ہے۔ہ پیر چناسی کیلئے چَین والی مشینری بھیجی جارہی ہیں، مسافروں کو اتار کر دوسری گاڑیوں میں منتقل کر کے محفوظ مقام پرمنتقل کیا جائےگا، مِنی بسیں برفباری کے دوران پھسلن کے باعث انتہائی خطرناک ہوتی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 10سے زائد کوسٹرز اور چھوٹی گاڑیاں پیرچناسی میں پھنسی ہیں، پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 100 سے زائد خواتین، بچے اور مرد سوار ہیں۔

‘اواتار دی وے آف واٹر’ نے دو ہفتوں میں ایک ارب ڈالرز کما لئےنیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی نئی فلم اواتار دی وے آف واٹر نے 14 دن میں ایک ارب ڈالرز کمالئے۔ جمیز کیمرون کی فلم اواتار ،ٹاپ گن میورک اور جراسک ورلڈ 3 کے بعد 2022 میں ایک ارب ڈالرز کا بزنس کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے، مگر ایک ارب ڈالرز کا بزنس بھی اواتار دی وے آف واٹر کو سپرہٹ ثابت نہیں کرتا۔ یہ دنیا کی مہنگی ترین فلم ہے اور مالی نقصان سے بچنا اسی وقت ممکن ہوسکے گا جب وہ دنیا کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری یا چوتھی فلم بنے،یہ انکشاف خود ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے نومبر میں ایک انٹرویو کے دوران کیا تھا۔ ہالی وڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون کو ٹائی ٹینک اور اواتار جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان کی نئی فلم اواتار دی وے آف واٹر 14 دن میں ایک ارب ڈالرز (2 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ جیمز کیمرون سے فلم کے بزنس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری یا چوتھی فلم ہونا چاہیے، جس کے بعد ہم کہہ سکیں گے کہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔ 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم اواتار نے 2.97 ارب ڈالرز کا بزنس کیا تھا مگر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اواتار دی وے آف واٹر کے لیے اتنا بزنس کرنا ناممکن محسوس ہوتا ہے۔

نیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی نئی فلم اواتار دی وے آف واٹر نے 14 دن میں ایک ارب ڈالرز کمالئے۔
جمیز کیمرون کی فلم اواتار ،ٹاپ گن میورک اور جراسک ورلڈ 3 کے بعد 2022 میں ایک ارب ڈالرز کا بزنس کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے، مگر ایک ارب ڈالرز کا بزنس بھی اواتار دی وے آف واٹر کو سپرہٹ ثابت نہیں کرتا۔
یہ دنیا کی مہنگی ترین فلم ہے اور مالی نقصان سے بچنا اسی وقت ممکن ہوسکے گا جب وہ دنیا کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری یا چوتھی فلم بنے،یہ انکشاف خود ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے نومبر میں ایک انٹرویو کے دوران کیا تھا۔
ہالی وڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون کو ٹائی ٹینک اور اواتار جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانا جاتا ہے۔
ان کی نئی فلم اواتار دی وے آف واٹر 14 دن میں ایک ارب ڈالرز (2 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
جیمز کیمرون سے فلم کے بزنس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری یا چوتھی فلم ہونا چاہیے، جس کے بعد ہم کہہ سکیں گے کہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔
2009 میں ریلیز ہونے والی فلم اواتار نے 2.97 ارب ڈالرز کا بزنس کیا تھا مگر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اواتار دی وے آف واٹر کے لیے اتنا بزنس کرنا ناممکن محسوس ہوتا ہے۔

گوادر کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ہر صورت کارروائی ہوگی: ضیاء لانگو

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ گوادر کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ہر صورت کارروائی ہوگی، شرپسندوں کا مسئلہ مطالبات منوانا نہیں، پس پردہ سیاسی مقاصد اور کسی کی مداخلت بھی ہو سکتی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے آئی جی پولیس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر اور اطراف کو دھرنے کے ذریعے یرغمال بنایا، کچھ عرصہ پہلے وزراء مذاکرات کے لئے گئے لیکن مولانا ہدایت نے ان کا مذاق اڑایا، صوبائی حکومت نے حق دو تحریک کے تمام مطالبات تسلیم کیے ہیں، مولانا ہدایت نے خود اعتراف کیا کہ ہمارے مطالبات مان لیے گئے ہیں، ہم نے 42 مطالبات میں سے بہت سے مان لیے تھے، کچھ پر کام جاری تھا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کے حوالے سے صوبائی حکومت نے بار بار مذاکرت کیے، گزشتہ روز مشتعل افراد نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، مشتعل افراد کی جانب سے اگر شرپسندی کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا، احتجاج کا ایک جمہوری طریقہ ہے، لاپتہ افراد کئی عرصے سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں، کسی نے ان کیخلاف کارروائی نہیں کی، مولانا اسٹیچ پر بزرگ لوگوں اور رہنماؤں کیخلاف نازیبا تقاریر کرتے ہیں، دھرنے کے شرکاء نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا اور فائرنگ کر کے 1 اہلکار کو شہید کیا۔
ضیاء لانگو کا مزید کہنا تھا کہ گوادر میں دھرنا ایسی جگہ پر دیا جا رہا ہے جہاں چائینز کے آمدورفت ہے، چائنیز کی سکیورٹی بہت اہم ہے، آخر کار گوادر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا کہ چائنیز کی سکیورٹی سمیت دیگر مسائل حل ہوں، گوادر دھرنے کا مقام ٹھیک نہیں تھا اور دھرنا مسلح بھی تھا، گوادر کے لوگ ہمارے اپنے ہیں۔

لائبریری سے لی گئی کتاب 50 سال بعد لوٹا دی گئی

چیشائر: (ویب ڈیسک) انگلینڈ میں لائبریری سے نکلوائی گئی کتاب 50 سال بعد واپس لوٹا دی گئی۔
انگلینڈ کے شمال مغرب میں واقع ایک کاؤنٹی چیشائر کی نینٹوچ لائبریری نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ’انٹروڈکشن ٹو ڈیووی ڈیسیمل کلاسیفیکیشن فار برٹش اسکولز‘ نامی کتاب 1972 کے آخر میں نکلوائی گئی تھی اور اس کو 30 جنوری 1973 میں واپس لوٹایا جانا تھا۔
تاہم، کتاب کو گزشتہ ہفتے 50 سال کے طویل عرصے کے بعد لوٹایا گیا۔
لائبریری کا کہنا تھا کہ یہ کتاب ایک مقامی اسکول کے ہیڈ ٹیچر نے نکلوائی تھی لیکن یہ بات واضح نہیں ہے کہ انہیں یہ واپس کرنے میں اتنی دیر کیوں لگی۔

کرم ایجنسی: دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کے علاقے اراولی میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

پی ٹی آئی کا استعفوں کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے، احتجاجی تحریک کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے لوگوں کو بجلی، گیس نہیں مل رہی، اسحاق ڈار کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے، تحریک انصاف کل سے پورے پاکستان میں مہنگائی، معیشت کی تباہی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔
زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جب تک یہ حکومت نہیں جاتی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، کل سے پورے پاکستان میں مہنگائی، معیشت کے حشر پرملک گیر احتجاج شروع ہوں گے، ایم این ایز، ایم پی ایز احتجاجی تحریکوں میں شریک ہوں گے، تین ہفتوں بعد عمران خان اس تحریک کو جوائن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے گیارہ جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں، ہمارے تمام ایم پی ایز خود اسمبلی میں آئیں گے، 177 ممبران ہم سے رابطے میں ہیں، عمران خان کے الیکشن سے متعلق بیان کو مس رپورٹ کیا گیا، عمران خان نے یہ کہا ہے کہ یہ حکومت الیکشن نہیں کرانا چاہتی، الیکشن مارچ، اپریل میں ہی ہوں گے، اسحاق ڈار کے اثاثے بحال ہونا پاکستان قوم کی ناکامی ہے، جو کچھ ہو رہا ہے پاکستان کے لوگ شرمندہ ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے 127 ایم این ایز نے اسمبلی میں استعفے دیئے، 23 ایم این ایز نےاسمبلی میں کھڑے ہو کر استعفے دیئے، سپیکر نے 11 لوگوں کے استعفے منظور کیے کیا ان لوگوں سے تصدیق کیلئے رابطہ کیا تھا، گیارہ ایم این ایز کو تصدیق کیلئے نہیں بلایا گیا تھا، جاوید ہاشمی نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر استعفیٰ دیا تھا اس کو تسلیم کیا گیا تھا، تین نام میڈیا میں لیک کرائے گئے اس چینل کے خلاف سو کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی ایم این اے اس اسمبلی میں بیٹھنے کو تیار نہیں، جو 20 لوٹے پہلے تھے وہ اب اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے، ہم سپریم کورٹ استعفوں کے حوالے سے جا رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی حیلے بہانے کر کے استعفے منظور نہیں کر رہے، ٹیکنوکریٹ حکومت کی باتوں کومسترد کرتے ہیں، مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں، جو بھی ٹیکنوکریٹ حکومت کا خواب دیکھ رہے ہیں یہ نہیں چل سکتا۔
فواد چودھری نے کہا زرداری اینڈ کمپنی نے پاکستان کی اخلاقیات کو تباہ کیا، کسی ایم پی اے کو خریدا اور کسی کو بیرون ملک بھیجنے کا کہا جا رہا ہے، اس وقت کوئی بے غیرت ہی ہوگا جو ان کی آفر کو قبول کرے گا، تمام اراکین اپنی لیڈر شپ کے ساتھ مخلص رہیں گے، جن لوگوں نے تحریک انصاف کو پہلے چھوڑا تھا ان کی سیاست ہی ختم ہوگئی ہے، ہارس ٹریڈنگ کےکھیل کو ناکام بنائیں گے، عدم اعتماد کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی طرف جائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں ہم میجورٹی پارٹی ہیں، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ق) کے 190 ممبران ہیں، حکومت بنانا اور تحلیل کرنے کا حق تحریک انصاف کو حاصل ہے، یہ پنجاب میں حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گورنر پنجاب نے غیر آئینی اقدام اٹھایا، ان کو اس کی وضاحت دینی چاہیے، چیف سیکرٹری کو بھی اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف 45 مقدمات درج کیےگئے، پیر والے دن اعظم سواتی کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہوگا، اعظم سواتی کیس میں جس جج نے فیصلہ محفوظ کیا اس جج کو تبدیل کر دیا گیا، سپیکر پنجاب اسمبلی زرداری، ناصر شاہ، شرجیل میمن کے دورہ پنجاب کی تفصیلات شیئر کریں، یہ کیا معاملہ ہے جب بھی ایسا ہوتا ہے منڈی لگا لیتے ہیں، پی ڈی ایم والے الیکشن میں جانے کی ہمت کریں۔
فواد چودھری نے کہا کہ فوج کی لیڈر شپ کی تبدیلی کے معاملے پر نواز شریف ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے تھے، عمران خان کی وجہ سے ملک میں مارشل لا نہیں لگا، اسٹیبلشمنٹ سے کہوں گا ایسے آئیڈیاز بارے نہ سوچیں، پاکستان کے عوام کو لیبارٹری کا چوہا نہ سمجھا جائے، سیاسی نظام پاکستان کے عوام کا حق ہے، پاکستان کا آئین بحال کر کے انتخابات کی طرف بڑھا جائے۔

اتفاق رائے پر مبنی بجلی اور گیس کی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک گیر اتفاق رائے پر مبنی، جامع اور ہمہ جہت بجلی، گیس اور پانی کے تحفظ کی حکمت عملی شروع کرنے پر زور دیا ہے۔
ایوانِ صدر میں توانائی کی بچت کے حوالے سے صدر مملکت کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سمیت دیگر وفاقی وزرا نے بھی شرکت کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوین ے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول صوبوں سے مشاورت کے بعد جامع پالیسی اور پروگرام تیار کرنے اور بجلی، گیس اور پانی کے تحفظ اور بچت کیلئے ملک بھر میں آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اہمیت کے اقدامات پر عملدرآمد کی رفتار بڑھا کر پاکستان تیز ی سے ترقی کر سکتا ہے، اسلامی تعلیمات وسائل کی کثرت سے موجودگی کے باوجود تحفظ اور بچت پر زور دیتی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ قرآن اور احادیث کی تعلیمات پانی کے تحفظ پر زور دیتی ہیں چاہے اور اسلام وسائل کے ضیاع کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، پانی، گیس اور بجلی سمیت قیمتی وسائل کے استعمال میں اپنے رویوں اور طرز عمل کو بدلنے کیلئے اسلامی اقدار کو اپنانا چاہیے۔
ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ توانائی کی بچت کیلئے شام کے اوقات میں بازاروں اور کاروباروں کو بند کرنے کے وقت اور طریقہ کار کے تعین کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول تاجروں اور چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کیا جانا چاہیے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بارش کے پانی کو ذخیرہ اور استعمال کرنے، چھتوں کو سولرائز کرنے اور چھتوں پر باغبانی کے فروغ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں صدر مملکت نے ایندھن سے چلنے والی بائک کی جگہ ای بائک کے استعمال کی ترغیب دینے کے خیال کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ای بائیکس کے فروغ سے نہ صرف موٹر سائیکل مالک کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ایندھن کے درآمدی بل میں بھی کافی حد تک کمی آئے گی، اتفاق رائے پر مبنی پانی کی قیمتوں کی پالیسی سے پانی کے موثر استعمال میں مدد ملے گی۔
صدر مملکت کا ملک بھر میں تمام پبلک سیکٹر کی عمارتوں کے بجلی، گیس اور پانی کے آڈٹ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ایوانِ صدر میں سولر پلانٹ کی تنصیب کے بعد سے 15 کروڑ سے زائد روپوں کی بچت ہوئی، ایوانِ صدر کے توانائی کے بچت کے ماڈل کو پبلک سیکٹر کی دیگر عمارتوں میں نقل کیا جانا چاہیے۔

الیکشن کمیشن کا اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات رمضان میں کرانے کا عندیہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات رمضان میں کرانے کا عندیہ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام کی اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء اوراسپیشل سیکرٹری نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے تناظر میں مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 1997 میں بھی عام انتخابات ماہ رمضان میں منعقد ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل کے علاوہ وزارت داخلہ سے بھی مشاورت کرے گا۔

متنازع ٹوئٹ کیس: اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متنازع ٹوئٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کردی گئی۔
14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نصیرالدین نےاعظم سواتی کےجوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی۔
اعظم سواتی کیس کا چالان تاحال عدالت میں پیش نہ ہوسکا، عدالت نےکیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سینیٹرز کو اعظم سواتی کیس اجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، پی ٹی آئی نے سینیٹ کے فلور اور عدلیہ کے سامنے انسانی حقوق سے متعلق معاملات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان نےکہا کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ڈی ایم حکومت آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہےکہ اعظم سواتی کےساتھ جوسلوک ہو رہا ہے وہ قابل مذمت ہے، اعظم سواتی کا جرم یہ تھا کہ اس نے کہا این آر او ٹو باجوہ نے دلوایا۔